اتوار، 16 مارچ، 2014

ملکہ سبا اور حضرت سلیمان نبی اللہ علیہ السلام کے حرم سےمنسوب محل کے کھنڈرات


ذیل کی تصاویر ملکہ سبا "بلقیس بنت شراحیل" زوجہ "سلیمان بن داؤد علیہ السلام" سے منسوب محل کے کھنڈرات کی تصاویر ہيں۔ یہ کھنڈرات یمن میں واقع ہیں۔

بلقیس بنت شراحیل دسویں صدی قبل از مسیح یمن کی فرمانروا تھیں اور شہر سبا ان کا دارالحکومت تھا۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلامکو معلوم ہوا کہ وہ اور ان کے ملک کے عوام سورج کے پجاری ہیں تو انھوں نے انہيں اسلام اور یکتا پرستی کی دعوت دی جس کے جواب میں بلقیس نے بڑے بڑے تحائف جناب سلیمان علیہ السلام کے لئے بھجوا دیئے لیکن حضرت سلیمان علیہ السلام نے ان کے تحائف کو مسترد کیا اور اور فرمایا: 
قران کریم  سورہ نمل کی آیات  ٣٦-٣٧ میں ارشاد باری تعالی ہے 
"فَلَمَّا جَاءَ سُلَيْمَانَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ مِّمَّا آتَاكُم بَلْ أَنتُم بِهَدِيَّتِكُمْ تَفْرَحُونَ ٭ ارْجِعْ إِلَيْهِمْ فَلَنَأْتِيَنَّهُمْ بِجُنُودٍ لَّا قِبَلَ لَهُم بِهَا وَلَنُخْرِجَنَّهُم مِّنْهَا أَذِلَّةً وَهُمْ صَاغِرُونَ"۔ 

ترجمہ: کیا تم لوگ مال و دولت سے میری مدد کرنا چاہتے ہو۔ سو جو کچھ اللہ نے مجھے عطا فرمایا ہے اس (دولت) سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں عطا کی ہے بلکہ تم ہی ہو جو اپنے تحفے سے فرحاں (اور) نازاں ہو ٭ تو ان کے پاس (تحفے سمیت) واپس پلٹ جا سو ہم ان پر ایسے لشکروں کے ساتھ آئیں گے جن سے انہیں مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہوگی اور ہم انہیں وہاں سے بےعزت کر کے اس حال میں نکالیں گے کہ وہ رسوا ہوں گے۔

یوں تو ملکہ سبا بہت سمجھدار حکمران خاتون ہو گزری ہیں  چنانچہ انھوں نے جو خدا داد صلاحیت سے  اپنی حکمت اور تدبر سے حضرت سلیمان نبی علیہ السلام کے سامنے سرتسلیم خم کیا اور ان پر ایمان لائیں اور اللہ رب کریم کی بارگاہ میں عرض گذار ہوئیں: 

"رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" (سورہ نمل آیت 44)
ترجمہ: اے میرے پروردگار! بیشک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اب میں سلیمان (علیہ السلام) کی معیّت میں اس اللہ کی فرمانبردار ہو گئی ہوں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
بعض تاریخی متون میں منقول ہے کہ بلقیس اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت سلیمان (ع) سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور کئی برسوں تک ان کے ساتھ مشترکہ زندگی گذار دی۔ 
 فی زمانہ ان کے محل کے کھنڈرات اور ورثہ  درس عبرت ہیں ہر ذی روح  کے لئے  وہ جان لیں کہ ہر فرد اور ذی روح   جو چیز چاہے جس قدر بھی شاندار اور صاحب جاہ و حشمت رکھتی  ہو ـ اس کے لئے بقا نہیں فنا ہے اور صرف اللہ جو رحمن  کریم 
عزیز الباقی بھی ہے اور کریم بھی اس رہتی دنیا اور تا قیامت باقی رہے گا  جو باقی ہے رہے گا۔ 


ماخذ۔اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں